چترادرگہ،14؍ جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے ضلع چترادرگہ ایسمدرہ گاؤں میں پیر کی رات زہریلا کھانا کھانے کے بعد ایک ہی کنبہ کے 3 افراد کی موت ہوگئی اور دو دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
پولیس ذرائع کے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت تھپے نائک (46) ، اس کی اہلیہ سدھا بائی (43) اور گنڈی بھائی (75 ) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ راہل اور رامیا کی حالت نازک ہے اور انہیں داونگیرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھرم ساگر تھانہ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔